بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

تازہ ترین خبریں

نجکاری کمیشن بورڈ کا پی آئی اے سمیت 3 اداروں کی نجکاری اور حصص کی فروخت کا فیصلہ، پی آئی اے کے 26 فیصد حصص فروخت ہونگے

نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 اداروں کی نجکاری اور حصص کی فروخت کا فیصلہ کر لیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا پہلا اجلاس چیرمین زبیر عمر کی صدارت میں ہوا جس میں 3 اداروں کی نجکاری کی حکمت عملی اور عملدرآمد روڈ میپ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن اور ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 26 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی نجکاری کی منظوری دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی کے مطابق اس اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے پانچ فیصد شیئرز بیچنے سے 20 ارب روپے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے دس فیصد شئیرز سے 70 سے 80 ارب روپے، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے دس فی صد شیئرز سے 15 ارب روپے، حبیب بینک لمیٹڈ کے 20 فیصد شیئرز سے 40 سے 50 ارب روپے اور الائیڈ بینک کے دس فی صد شیئرز کی فروخت سے 10 ارب روپے ملنے کی توقع ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

سعودی وزیر خارجہ کی صدرو وزیراعظم سے ملاقات،باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ ،خطے کی صورتحال سمیت افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پربات چیت ،افغان امن عمل جاری رکھنے پر اتفاق،پاکستان او رسعودی عرب کا تجارت، معیشت ،توانائی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق،دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس دو ماہ میں بلانے اور نجی شراکت بڑھانے کیلئے سعودی عرب پاکستان بزنس کونسل کو بھی فعال بنانے کا فیصلہ،دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کوششیں ناکام بنانی چاہئیں اور خطے کے معاملات پر تعاون جاری رہنا چاہئے،سعودی وزیرخارجہ،افغانستا سے امریکی اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد وہاں بد نظمی نہ ہو اور دہشت گردوں اور دیگر انتہا پسندوں کو حالات خراب کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہئے،پاکستان میں کسی مشن پر نہیں بلکہ بردار ملک کے دورہ پر آیا ، مشرف کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،سوالوں کے جواب،دونوں ممالک کی دوستی کو آئندہ نسلوں تک جاری رکھا جائے گا، سرتاج عزیز

پااکستان او رسعودی عرب نے تجارت، معیشت ،توانائی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے اور افغانستان سمیت خطہ اور دنیا بھر میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس دو ماہ میں بلایا جائے گا اور نجی شراکت بڑھانے کیلئے سعودی عرب پاکستان بزنس کونسل کو بھی فعال بنایا جائے گاجبکہ سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کوششیں ناکام بنانی چاہئیں اور خطے کے معاملات پر تعاون جاری رہنا چاہے۔افغانستان مشکل مرحلے سے گزرر ہا ہے

غداری کیس،مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش،دو روز کا مزید استثنیٰ مل گیا، جمعرات کو فیصلہ کریں گے کہ مزید استثنیٰ مل سکتا ہے یا نہیں،عدالت، غداری کے کسی مقدمہ میں بھی دوران سماعت ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا،پرویز مشرف کے وکیل انورمنصور کے دلائل، مشرف کے دل کی کئی شریانوں میں کیلشیم اور کولیسٹرول بڑھ چکاہے،میڈیکل رپورٹ ،سابق صدر کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے نچلے مہروں میں مسائل اور ایک کندھا منجمد، ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اے ایف آئی سی کی خصوصی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ کی تفصیلات ، رپورٹ میں ہارٹ اٹیک یا انجائنا کا کوئی ذکر نہیں ،مشرف کو ایسا کچھ نہیں جو تشویشناک ہو، خطرے کی کوئی بات نہیں، طبی ماہرین

2014-15ء میں بھی مہنگائی میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہے گا،آئی ایم ایف کا انتباہ،بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم سطح پر آگئے ،گردشی قرضہ کی ادائیگی سے نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ،معاشی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں حکومت کی کارکردگی تسلی بخش ہے، سماجی شعبہ کے لیے مختص رقم کے اجرا کا مقررہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ،سرکاری اداروں کی نجکاری پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیاگیا ہے،سیکورٹی مسائل اور جاری توانائی بحران اصلاحاتی پروگرام پر اثر انداز اور ترقی کی شرح متاثر ہو سکتی ہے ، آئی ایم ایف کی قرض پروگرام کی پہلی سہ ماہی جائزہ رپورٹ جاری

آصف علی زرداری کا خود جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

پرویز مشرف کے مقدمے میں فوج کی حمایت کا تاثر درست نہیں ، آصف یاسین ،صرف وکلاء ہی سابق صدر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، عدالت میں کوئی فوجی نہیں ہے ، اے ایف آئی سی بہترین ہسپتال ہے ،وہاں مشرف کا صرف علاج ہورہا ہے ، آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت کسی درخواست بارے جواب دینے کیلئے آئی ایس پی آر بہترین فورم ہے ،سیکرٹری دفاع کی صحافیوں سے گفتگو

آئین میں غداری کا لفظ مملکت کیخلاف جرم سے بدل دیا جائے،چوہدری شجاعت حسین نے سینٹ میں آئین کے آرٹیکل 6میں ترمیم کا مسودہ جمع کرادیا، پرویز مشرف کو آئین کے تحت سزا ملنی چاہیے ، چوہدری شجاعت حسین ،3 نومبر کی ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دیا تھا ، سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے صرف خط لکھا تھا ، غدار وہ ہوتا ہے جو دشمن کے ساتھ ملا ہو ، فوج کے سپہ سالار کو غدار کہنا درست نہیں ،ججوں کی نظر بندی سے پرویز مشرف سے اعتراض کیا تھا لیکن وہ اپنی ضد پر قائم رہے ،میڈیا سے گفتگو

ایسا لگتا ہے کہ پرویز مشرف کے لئے این آر او تھری لایا جارہا ہے،عمرا ن خان ،22سال سے لندن میں عیش کی زندگی گزارنے والے شخص کو کراچی کی اور نئی نئی اردو بولنے والے نوجوان کو سندھ کی فکر لاحق ہے ،لیکن ملک میں نہیں آتے ہیں،موجودہ حکمرانوں کی دولت اور جائیداد ملک سے باہر ہے اور حکمرانی پاکستان میں کر رہے ہیں ،خیبر پختوانخواہ میں احتساب بل سے بڑے مگر مچھ پکڑئے جائیں گے ،وقت دور نہیں کراچی میں معصوم شہریوں کے قاتل بھی پکڑئے جائیں گے اور کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے گا ،پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کنونشن سے خطاب ، صحافیوں سے گفتگو

سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیش کردہ میڈیکل رپورٹ اُردو پوائنٹ کو موصول

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے وزارت دفاع سے حتمی تاریخ مانگ لی ، فروری میں انتخابات نہ کرانے کی کہانی بہت پرانی ہے کوئی نئی کہانی سنائی جائے۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ریما رکس

عدالت 9 جنوری کو فریقوں کا موقف سننے کے بعد سابق صدر کو علاج معالجے کیلئے باہر بھیجنے کا فیصلہ کرے گی ،احمد رضا قصوری

سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ان کی مدت ختم ہونے کے 45 دن کے اندر کرانے اور قبروں کی بے حرمتی سے متعلق ترمیمی بل متفقہ طورپر منظور ، دوہری شہریت کے حامل افراد کو پاکستان کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کی اجازت دینے سے متعلقہ ترمیم مسترد، سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ملک ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے‘ نئے صوبوں کی تخلیق اور دیگر متعدد بلوں پر غور آئندہ اجلاس تک ملتوی

قومی اسمبلی کی دفاع کمیٹی کا ملکی سلامتی پر خفیہ اداروں سے ان کیمرہ بریفنگ لینے،وزیرستان کے دورہ اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز میں جانے کا فیصلہ

خصوصی عدالت میں مشرف کو غدار کہنے کیخلاف درخواست دائر ،مشرف کیخلاف غدار کی بجائے آئین شکن کا لفظ استعمال کیا جائے‘ غدار کہنے سے فوج کی بدنامی ہوئی ،درخواست گزار

علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت،سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر(ر) تنویر حسین ہارون الرشید غازی کے گواہ بن گئے،میجر(ر)تنویر حسین کا طارق اسد سے رابطہ،گواہ بننے کی خواہش کا اظہار،سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے کچھ حساس ترین معلومات کا تبادلہ کردیا

پہلے ہی کہا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کے دورہ کا مشر ف کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں، اب انہوں نے جن جذبات کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں،پرویز رشید،مشرف نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلااب اسے معمول کے ماحول میں لایا جارہا ہے ، تحریک انصاف کے سربراہ عام انتخابات میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں مگر ا ن کے اپنے امیدوار پر دھاندلی کے الزامات ایبٹ آباد میں سامنے آئے ہیں ،وزیر اطلاعات کا ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب او رصحافیوں سے بات چیت

فضل ربی لاپتہ کیس،ریاست لاپتہ افراد مقدمات میں شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے حقوق پامال کرنے میں مصروف ہے،یہ صورت حال ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ، لاپتہ افراد کے مقدمات نے ہماری نیندیں اڑا دی ہیں،ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں،لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو آئے ر وز جوابات دیکر ہم تھک گئے ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوحراستی مراکز کے انچارج اور وزارت دفاع کے اداروں کے اعلیٰ حکام کے بیانات حلفی جمع کرانے کی ہدایت، میجر محمد علی کی جانب سے بیان حلفی قواعد کے مطابق جمع نہ کروانے پر سخت برہمی کا اظہار

حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شمسی ،ہوا،پانی اورکوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں،خواجہ آصف، پاکستان اور چین کے درمیان گڈانی میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے قیام کیلئے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط

مشرف کا معاملہ عدالتوں میں ہے عدلیہ ہی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے البتہ 17ویں ترمیم میں دیاگیا استثنیٰ 18ویں ترمیم نے ختم کردیاہے اب آئینی ماہرین اس کی تشریح کریں، مولانافضل الرحمن،قانون سازی کرکے تمام طبقات کو حقوق دیئے جاسکتے ہیں، دودہائیوں سے جاری بین الاقوامی دباؤ کے باعث ملک میں امن وامان ناپید ہوا، طالبان سے مذاکرات نازک صورتحال اختیار کرگئے، قیام امن کی حکمت عملی میں دونوں جانب سے رکاوٹیں ہیں، طاقت کا استعمال ہوا تو ملک کی بدقسمتی ہوگی،خیبرپختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،ملک مزید کسی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، کراچی سے خیبر تک پورا ملک بے بسی کی تصویر بناہے، دنیا سے تصادم نہیں چاہتے لیکن اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کرسکتے، کشمیر گلگت بلتستان متنازعہ علاقے ہیں صوبے تصور کرکے بھارتی موقف کو درست تسلیم کیا جاسکتانیشنل پریس کلب دورہ کے موقع پر میڈیا بریفنگ، نومنتخب صدر ،سیکرٹری و دیگر کو مبارکباد

سندھ میں کوئی مہاجرنہیں ،مہاجرعارضی ہوتے ہیں جنہیں واپس جاناہوتاہے ،سیدخورشیدشاہ،ہجرت کرکے آنیو الے تمام لوگ سندھ دھرتی کے فرزندہیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

پرویزمشرف کے ٹرائل کیلئے سیاسی قوتوں اورمیڈیاکومتحدہوناچاہئے ،قانونی ماہرین،اگرمقدمہ چلاہے توپھراس اونٹ کوکس کروٹ بیٹھناچاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

مسلم لیگ ن کی حکومت مشرف کاٹرائل کرکے تاریخ رقم کریگی،پرویزرشید،آمریت کے دورکے سیاہ ترین فیصلوں سے پاکستان کی تاریخ بھری ہوئی ،آئین کے تحت مشرف کیخلاف کارروائی ہوگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

لاہور، ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی پاکستان اور مسلم لیگ کی تاریخ پر مبنی سٹڈی سنٹر کے افتتاح کے ..

لاہور، چینی گروپ شین ڈونگ ریائی کے چئیرمین کی سربراہی میں وفد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر رہا ہے۔

لاہور، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری دیگر رہنمائوں‌کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے‌خطاب کر رہے ..

پشاور، وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی واپڈا ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، سارک سیکرٹری جنرل احمد سلیم دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی قیادت میں گلگت بلتستان کی کابینہ کے ارکان ایوان صدر میں صدر مملکت ..

بنوں، بھتہ نہ دینے پر گولیوں کا نشانہ بننے والی تاجر کی دکان کے باہر پولیس اہلکار الرٹ کھڑا ہے۔

مظفر آباد: صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان چیف انجینئر شاہرات ملک اسرار احمد کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔