بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

تازہ ترین خبریں

اردو بولنے والوں کیلئے الگ صوبہ بناﺅ یا الگ ملک بھی بن سکتا ہے،الطاف حسین، مر جائیں گے سندھ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اردو بولنے والوں کیلئے الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو برابر کا حصہ نہ دیا گیا تو علیحدہ صوبے سے بات آگے نکل کر ملک تک بھی پہنچ سکتی ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الطاف حسین کے خطاب کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ مر جائیں گے لیکن سندھ کسی کو نہیں دیں گے۔ حیدر آباد میں جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کیا گیا اور ایسی حلقہ بندیاں کی گئیں کہ پیپلز پارٹی رہ جگہ کامیاب ہو جائے اور ایم کیو ایم ہار جائے، ٹیبل پر بیٹھ کر بات کر لو اور شہری آبادی کو برابر کا حصہ دیا جائے،اقوام متحدہ کے تحت مردم شماری کرائی جائے تو شہری آبادی زیادہ نکلے گی لیکن سندھ کے شہری علاقے ہڑپہ اور موہنجودوڑو کا نقشہ پیش کر رہے ہیں جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پرویز مشرف کو ایک دن کا استثنیٰ ، پیر کو مزید سماعت ہوگی ، خصوصی عدالت کا فیصلہ ،سپیشل پراسکیوٹر اکرم شیخ کی مشرف کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد، دوران سما عت مشر ف اورحکومتی وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ایک دوسرے کو دھمکیاں،مشرف کے وکیل انور منصور کا عدالتی کارروائی کا علا متی بائیکاٹ ،اکرم شیخ نے سابق صدر پرویز مشرف کو جوتا مارنے کی دھمکی دی ہے، رانا اعجاز، وزیر داخلہ کی اجازت سے سابق صدر کو ہسپتال منتقل کیا ،ڈی آئی جی سکیورٹی

راولپنڈی ،پرویزمشرف کے علاج کیلئے 7رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل دیدی گئی،لندن میں بھی مشرف کے ساتھیوں نے ایک ہسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کر لیا،سابق صدر کو علاج کیلئے باہر بھیجنے کیلئے عدالت سے استدعا کئے جانے کا امکان،میڈیکل رپورٹس آج لندن بھیجی جائیں گی جس کے بعد بیرون ملک علاج کا فیصلہ کیا جائے گا، مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ حکومت نہیں عدالت کرے گی،پرویز رشید،کسی غیر ملکی حکومت نے مشرف کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، وفاقی وزیر اطلاعات،مشرف کو بیرون ملک بھیجنے بارے ابھی سوچا بھی نہیں ،عدالت ہی کوئی فیصلہ کرے گی ،خواجہ آصف، وہ قوم کے مجرم ہیں ،سیاست دان ہمیشہ عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں ،قوم نے دیکھ لیا ہے سابق آمر کتنے پانی میں ہے، وفاقی وزیر دفاع

وزیراعظم سے دن میں وزیردفاع اور شام کو آرمی چیف کی ملاقات،خواجہ آصف نے بجلی کی صورتحال اور مشرف کے خلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع،آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس اور مشرف کے امور پر تبادلہ خیال

نئے سال پر حکومت کا عوام کو تحفہ ، نیپرا نے 27پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

پاک فوج کسی بھی اندرونی اوربیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہے ،کورکمانڈرزکانفرنس ،کمانڈرزکاپاک ،بھارت ڈی جی ایم اوزکی ملاقات پراطمینان کااظہار،کانفرنس کواندرونی اوربیرونی درپیش خطرات پرتفصیلی بریفنگ

جمعیت علما اسلام(س)کا تین رکنی وفد طالبان سے مذاکرات کے لیے جنوبی وزیرستان پہنچ گیا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ڈپٹی امیر شیخ خالد سمیت دیگر کمانڈروں سے ملاقاتیں، وفد کل شمالی وزیرستان جائے گا

سال 2014ء کا پہلا ازخود نوٹس ، چیف جسٹس نے سی ڈی اے کی جانب سے مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں گندگی اور کوڑا کرکٹ پھینکنے بارے ازخود نوٹس لے لیا ،ر چیئرمین سی ڈی اے ڈی جی تحفظ مالیاتی ایجنسی سے ملاقات کریں اور تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں ،ہدایت

آرمی چیف غدار نہیں ہو سکتا: چودھری شجاعت ، مشرف کو دل کی تکلیف ہوئی، ڈاکٹر جنرل اظہر کیانی نے بتایا کہ ان کی حالت اب خطرہ سے باہر ہے ،ملک کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے، میڈیا کو عوامی مسائل پر زیادہ توجہ دینی چاہئے، پرویزمشرف سے کئی سال سے نہیں ملا،میڈیا سے گفتگو

سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا پی آئی اے کی نجکاری بارے تشویش کا اظہار،وزارت سے وضاحت طلب ، حکومت منافع بخش اداروں کی نجکاری کیوں کرنا چاہتی ہے ؟کمیٹی کا استفسار ، آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط حکومت کیلئے پابندی نہیں ان میں تبدیلی ہوسکتی ہے ،سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کی بریفنگ ، حکومت کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کو درپیش مالی وسائل کی کمی سے نمٹنے کیلئے ہے ، زبیر عمر

یقین نہیں آتا ڈرپوک مشرف نے کبھی وردی بھی پہنی تھی ، بلاول بھٹو ،پرویز مشرف کی بیماری ، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی، بلاول بھٹو زرداری نے مشرف کو بزدل کہا تو متحدہ کے رہنما ؤ ں نے ان کے بیان کو افسوس ناک قرار دے ڈالا،انکل الطاف کو گمراہ کیا جارہا ہے، بلاول کا جوابی تبصر ہ

جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھیں گے، احسن اقبال

وزارت خارجہ میں6گھنٹے بلیک آؤٹ،بیرون دنیا سے رابطہ کٹ گیا،آئیسکو ماہرین وجوہات کا پتہ لگانے میں ناکام،حکام کا ہنگامی اجلاس،جنریٹر لانے کا فیصلہ،دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ بھی ایک روز کیلئے ملتوی کر دی گئی

حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کے نام پر قوم سے بہت بڑا مذاق اور قوم کوبیوقوف بنانے کا رنگین ڈرامہ کیا ہے،عمران خان ،اب تاریخ پے تاریخ کا نیا ڈھونگ رچایا جائے گا اور پنجاب کی عوام کو جھوٹ کے جھٹکے لگائے جائیں گے ،وفد سے ملاقات

سنجیدہ کوششیں کی جائیں تو ملک سے بدامنی کا خاتمہ ممکن ، حج کو بھی کرپشن فری کیا جاسکتاہے، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی مذہبی امور ،اسلامی نظریاتی کونسل اپنے دائرہ کار میں رہے، کمیٹی کا اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چیئرمین نظریاتی کونسل کو خط لکھنے کا فیصلہ

اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی کمی پوری کرنے کیلئے سینئر وکلاء کو جج بنانے کا فیصلہ،پاکستان بار کونسل اور صوبائی بارز سے فہرستیں طلب کرلی گئیں

غداری کیس کی سماعت، مشرف تین بار گاڑی میں بیٹھے اور پھر اتر گئے،سابق صدر خصوصی عدالت کے لیے جب اپنے فارم ہاوٴس سے نکلے تو وہ بظاہر وہ اْس طرح ہشاش بشاش نہیں لگ رہے تھے جس طرح وہ بینظیر بھٹو کے قتل یا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو حبس بیجا میں رکھنے کے مقدمات میں عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں،بی بی سی کا تبصرہ،مشرف کے نکلتے ہی راستے میں وائرلیس پر پیغامات آنے شروع ہوگئے کہ راول ڈیم چوک اور پھر کشمیر چوک میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے،سیکورٹی اہلکار کی گفتگو

پی سی او ججز کی اپنے خلاف فیصلے پر نظرثانی کی درخواستیں تیار،آئندہ ہفتے دائر ہونے کا امکان

راولپنڈی ،صہبا مشرف شوہر کی عیادت کے بعد دوبئی روانہ ہو گئیں

مشرف کے عارضہ قلب میں مبتلاہونے اورہسپتال میں منتقل ہونے کے بعدپورے ملک میں مشرف کے بیرون ملک منتقل ہونے یانہ ہونے کی نئی بحث چھڑگئی

اگر فوج نے مشرف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا تو انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، شیخ رشید احمد ،سیاست دانوں کو ان پر نشتر چلانے سے گریز کرنا چاہیے ،فوج کی ہمدردی کے بارے میں مشرف کا بیان درست اور خواجہ آصف کی رائے غلط ہے،مشرف کا سیاست میں کردار ہو یا نہ ہو مگر نواز شریف کو پھنسانے میں کردار ضرور ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ڈاکٹروں نے مشورہ دیاتو پرویزمشرف بیرون ملک جاسکتے ہیں ،اگرسیاستدان اوربیوروکریٹس سرکاری خرچے پرباہرعلاج کراسکتے ہیں تو مشرف کیوں نہیں ؟نجی ٹی وی سے بات چیت

دومرتبہ دھماکہ خیز مواد ، ایک مرتبہ دال انڈوں کی برآمدگی کے بعد مشرف عدالت جاتے ہوئے ہسپتال پہنچ گئے،مبصرین ہکابکا،سوالات اٹھنے لگے،وزیراعظم فردجرم کے بعد مشرف کو بیرون ملک بھیجنے پر رضامندہوگئے تھے مگر مشرف عدالت نہ جانے کی ضد پر اڑگئے،ذرائع،حکومتی وضاحتوں کے باوجود سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان اور مشرف کیس کا کوئی نہ کوئی تعلق ضرور ہے،مبصرین

پاکستان چین سے ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرانے والا پہلا ملک بن گیا،کراچی کے 2 ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کیلئے ساڑھے 6ارب ڈالر کا قرض چین کا سرکاری بینک ادا کرے گا ، پاکستانی عوام چینیوں کو بھائی کے طور پر سمجھتے ہیں اس زمرے میں کوئی دوسرا ملک نہیں آتا‘فنانشل ٹائمز

چنیوٹ،نماز جنازہ میں سجد ے کے وقت پیشانی پر کانٹاچبھے تو اسلام میں ہے کہ دائیں ہاتھ سے نکالیں، پاکستان اسلامی مہینے اگست میں قائم ہوا ،اسلام کے چار رکن ہوتے ہیں ،سکرونٹی کمیٹی میں امیدواروں کے سوالات پر جوابات

کیا حکومت اب مشرف کو انسانی بنیادوں پر علاج کے لئے بیرون ملک بھیجے گی؟ بابر اعوان ،مشرف نے نواز شریف اور شہباز شریف کو علاج کیلئے سعودی عرب اور انگلینڈ بھیجا تھا ، ٹوئٹر پر بیان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی‌غداری کیس میں خصوصی عدالت کا قیام، ججز اور پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں‌ مسترد کر دی ہیں، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور عدالت صرف سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ منصفانہ چلا سکے گی اور سابق صدر کو کسی قسم کی سزا مل سکےگی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت، عدالتیں متعصبانہ نہیں ہیں، سابق صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی اور انہیں سزا ملنی چاہئے۔
پرویز مشرف کے خلاف کارروائی منصفانہ نہیں، مشرف کے ساتھ دیگر افراد کو بھی غداری کیس میں شامل کرنا چاہئے۔
حکومت کو مشرف غداری کیس ختم کر کے ملک کے دیگر مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔
نتائج