بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

تازہ ترین خبریں

کوئٹہ ، نئے سال کا دہشتگردی سے آغاز، زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2 افراد جاں بحق، 31 زخمی، حملے میں 80سے 100کلو تک دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا، بم ڈسپوژل سکواڈ

کوئٹہ میں ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بس پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بس جل کر تباہ ہوگئی۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔کوئٹہ میں نئے سال کا آغاز دہشت گردی سے ہوا ہے۔ زائرین کی بس پر خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق اور 31زخمی ہوگئے۔ سال نوکے پہلے روزدہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد میں پیش آیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملہ آور نے ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی کو بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور دو افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے۔بس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل میں سوار 6اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تاہم کچھ مسافر خود ہمت کرکے بس سے نکلے۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوبس سے باہر نکالا۔ دھماکے کے بعد خود کش حملہ آور کی گاڑی میں آگ لگ گئی، جس سے بس بھی مکمل طورپر جل گئی۔ شیڈول کے مطابق بس زائرین کو لے کر علمدار روڈ جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے۔ دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -بزنس -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی‌غداری کیس میں خصوصی عدالت کا قیام، ججز اور پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں‌ مسترد کر دی ہیں، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور عدالت صرف سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ منصفانہ چلا سکے گی اور سابق صدر کو کسی قسم کی سزا مل سکےگی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت، عدالتیں متعصبانہ نہیں ہیں، سابق صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی اور انہیں سزا ملنی چاہئے۔
پرویز مشرف کے خلاف کارروائی منصفانہ نہیں، مشرف کے ساتھ دیگر افراد کو بھی غداری کیس میں شامل کرنا چاہئے۔
حکومت کو مشرف غداری کیس ختم کر کے ملک کے دیگر مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔
نتائج