بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر،29جمادی الاول 1438ھ،27فروری2017ء

آج کی اہم خبریں (2017-02-27)

وزیراعظم کا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا گرین سگنل
وزیراعلیٰ شہبازشریف کو اداروں کیساتھ مل کر بہترین سکیورٹی اقدامات کرانے کا ٹاسک دیدیا

ایل او سی سیکٹر کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی
پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی ،دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا

پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر اور معاون ثابت ہو گی ،اعزاز چوہدری
سی پیک مواقع سے ایشیائی ملکوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ای سی او کا فورم خطے میں روز گار کے ساز گار مواقع پیدا کرے گا ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،افغانستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، ای سی اوکے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہیں،سیکرٹری خارجہ کااقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
ای سی اوسے تجارت ، توانائی ، مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی، سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خلیل ابراہیم
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

افغا ن سرحدی علاقے سے دہشتگردوں کی جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان زخمی
پاک فوج کی جوابی کارروائی ، افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
پاکستانی سفیر کی افغان وزارتِ خارجہ طلبی، پاک فوج کی فائرنگ اور نقل و حرکت پر خدشات کا اظہار

پی ایس ایل میں لاہو ر میں فائنل ،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے،ترجمان پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، انسداد دہشت گردی کیلئے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا جائزہ
دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مالی معاونت کاروں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار
رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ
صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا:صوبائی ایپکس کمیٹی
دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا:شہبازشریف

اسلام آباد پشاور موٹروے پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم
چوکیوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر
پاک فوج نے مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے رابطہ نمبرز جاری کر دئیے

پاکستان پر شدت پسندی کو فروغ دینے کا الزام غلط ہے ،پرویز مشرف
عالمی طاقتوں کے تعاون سے پاکستان نے طالبان بنائے ، ہم نے افغانستان میں عالمی برادری کی مدد کی ،اب پاکستان کو تنہا کرنا بے وفائی ہو گی،جنوبی ایشیئن رائزنگ کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم نوازشریف نے سندھ حکومت کے مشورے پر سہون شریف درگاہ جانے سے اجتناب کیا،اسحاق ڈار

ملک بھر میں چھٹی مردم شماری15 مارچ شروع ہوگی

اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانیوں کیخلاف شواہد نہ مل سکے ،جلد پاکستان آمد متوقع
بھارت میں زیر حراست فیصل حسین اور حسن خورشید پر دہشت گردوں کیلئے سہولت کاری کا الزام تھا

ملکی و قومی مفاد میں جہاں جانا پڑا جاتے رہے اور جائیں گے: چودھری شجاعت
اے پی سی میں شرکت کریں گے، ن لیگ نے فوجی عدالتوں کے بل میں از خود ترمیم کر کے متنازعہ بنایا ہے: صدر پاکستان مسلم لیگ
پیپلزپارٹی کی دعوت قبول کرنے پر شکرگزار ہیں، ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں نیئر بخاری اور عبدالقیوم سومرو کا اظہار تشکر

حکومت کی جانب سے 23آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمانی رہنماؤں کو ارسال کر دیا گیا

پاکستان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام
گزشتہ ایک سال میں یورپی یونین کو برآمدات میں 3 فیصد ہی اضافہ ہوسکا

بے نظیر کو شہیدکرنے میں افغان حکومت کے کارندے شامل تھے،رحمن ملک کا انکشاف
بیت اللہ محسود کو کمک افغانستان سے آتی تھی ،دہشت گردی کی لہر میں ہم نے کتنی ہی انسانی جانوں کو کھودیا ،پنجابی طالبان کا نام جب میں نے لیا تو مجھے بہت سارے القابات سے نوازا گیا
ہمیں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف بات کرنی چاہئے، اپنے ذاتی ایجنڈے کو لے کر نہیں جانا چاہئے، میں نے کبھی لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا نام لیا تو کہیں سے شور اٹھتا تھا
لشکر جھنگوی پنجاب میں دہشت گردی کی جڑ ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو