سرینگر:مقبوضہ عوام کرفیو کے باوجود آج آزادی مارچ کریں گے

پیر 6 اکتوبر 2008 10:48

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 6اکتوبر 2008ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے ،ظلم اوربربریت کے خلاف عوام آج ہرصورت آزادی مارچ کریں گے جبکہ بھارتی فوج نے مارچ روکنے کےلئے وادی میں کرفیونافذکرکے حریت رہنمائوں نظربندکردیاہے۔مقبوضہ علاقوں میں کرفیوں لگاکر لال چوک کو سیل کردیاگیاہے۔بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین کو روکنے کےلئے طاقت کا بھرپور استعمال کرنے کی تیاری کرلی ہے اس کے باوجود کشمیری عوام نے ہرصورت ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیاہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر ہر صورت میں آج آزادی مارچ میں شرکت کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ اگربھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال اور کرفیوکے باعث عوام لال چوک نہیں پہنچ سکے توبھی کشمیریوں کی فتح ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آوازکو دبایانہیں جاسکتا۔

بھارتی فوج کا حریت رہنمائوں اورکارکنوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جبکہ حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق، عبد الغنی بٹ، مولانا عباس انصاری، بلال غنی لون اور آغا سید حسن الموسوی کو ان کے گھروں میں نظر بند کیاگیاہے۔سیکورٹی فورسز نے یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :