صدرپرویز مشرف کے فوری مستعفی ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میاں محمد سومرو کو وطن واپس بلوا لیا گیا ، مشرف کی آرمی چیف سے طویل ملاقات، آرمی ہائوس کا تبصرے سے انکار، ملاقات کے بارے میں میڈیا کو بتانے کیلئے کچھ نہیں، ترجمان پاک فوج

جمعرات 29 مئی 2008 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔علی چوہدری سے ) صدر مشرف کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد چییرمین سینٹ میاں محمد سومرو کو وطن واپس بلا لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق میاں محمد سومرو کو ملک کے قائم مقا م صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے کا حکم دیا جائے گا ۔ صدر مشرف کے مستعفی یا انہیں برخاست کرنے کی افواہیں گرم ہیں، اور آصف زرداری کی صدر مشرف سے ہونے والی چپقلش کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ صدر مشرف کا مواخذہ کیا جائے یا انہیں باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کا کہا جائے ، اطلاعات کے مطابق صدر مشرف مستعفی ہونے پر رضا مند ہو گئے ہیں، اور امید ہے کہ فرد واحد کا یہ تاریک دور اگلے چند گھنٹوں یا دنوں میں ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں صدر پرویز مشرف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدارتی کیمپ آفس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جس میں اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ صدرسے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات معمول کی تھی،میڈیاکو بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے! صدرکی سیکورٹی پر معمور کسی کمانڈر کو نہیں یٹایاگیا، اور بریگیڈیئر عاصم باجوہ اپنی کمان کی مدت پوری کرچکے تھے ۔ تقرریوں اور تبادلوں کی وضاحت کر چکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ صدر اور آرمی چیف رابطے میں رہتے ہیں۔