بھکر سے گرفتار کیے گئے امریکی جاسوس کوسنٹر ل جیل میانوالی کے خفیہ سیل میں منتقل کردیاگیا

بدھ 28 مئی 2008 13:19

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28مئی2008 ) امریکی جاسوس مسٹرسمن نارون کو گرفتار کرکے سنٹرل جیل میانوالی میں منتقل کردیا گیا واقعات کے مطابق امریکی ایک خفیہ ادارے کا جاسوس مسٹرسمن نارون کو خفیہ اداروں کی رپورٹ اور نشاندہی پر ضلع بھکرکی حدود سرائے مہاجر سے مشکوک حالت میں گرفتارکیا گیا ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی پوچھ گچھ پر گرفتار ہونے والے مسٹر سمن نارون نے پاکستان میں جاسوسی کرنے کا اعتراف کرلیا اور اسے سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے اسے سنٹرل جیل کے ایک خفیہ سیل میں رکھا گیا ہے امریکی جاسوس مذکورہ کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کے خفیہ ادارے حرکت میں آگئے ہیں اب تک کئی خفیہ اداروں کے اہلکار سنٹرل جیل میانوالی پہنچ کر امریکی جاسوس مسٹر سمن نارون سے انوسٹی گیشن جاری رکھے ہوئے ہیں غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق گرفتار شدہ امریکی جاسوس مسٹر سمن نارون کا تعلق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی سے ہے اور وہ اسامہ بن لادن کی تلاش کیلئے وزیرستان افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر واقع پہاڑی سلسلہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان اور سرحد کے کئی خفیہ علاقا جات میں جاسوس کرتارہا ہے باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ جاسوس کے قبضہ سے انتہائی اہم ترین دستاویزات اور جاسوسی میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :