خبردار! آج یکم اپریل ہے، کوئی بھی آپ کو اچھی یا بری۔۔۔ مگر جھوٹی خبر سے گمراہ کرسکتا ہے محتاط رہئے گا

منگل 1 اپریل 2008 12:01

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01اپریل 2008 ) خبردار آج یکم اپریل ہے۔۔۔۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی آپ کو غلط خبر دیکر پریشان کردے یا پھر آپ کی من پسند خبر دیکر کوئی کھیل کھیلے۔۔۔ اس لئے خیال رکھئے گا۔۔۔ اپریل فول کی ابتداء پندرہ سو آٹھ میں مغربی یورپ کے مختلف حصوں سے شروع ہوئی جس کو پندرہ سو انتالیس میں عروج حاصل ہوا اور اس نے تہوار کی شکل اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

جس میں لوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ اس عملی مذاق میں لوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے میں حد سے بھی تجاوز کرجاتے ہیں۔ اپریل فول نے اٹھارہویں صدی میں برطانیہ میں قدم رکھا اور پھر یہ جنوبی ایشیا کے لوگوں میں عام ہونے لگا۔نوجوان اپریل فول کو انجوائے کرتے ہیں۔۔۔۔تاہم عام انسانوں کو بے وقوف بنانے کے اس تہوار سے مسلمانوں‌کا کوئی تعلق نہیں‌ہے۔ جبکہ علمائے کرام بھی ایسے ہر مذاق سے روکتے ہیں جس کے ذریعے کسی بھی شخص کی دل آزاری ہو۔