جامعہ حفصہ کی طالبات کا ریکارڈ مل گیا ۔۔ وزارت داخلہ کا سپریم کورٹ میں‌ بیان ۔۔عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی

پیر 23 جولائی 2007 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2007ء) سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریش ازخود نوٹس کیس میںجامعہ حفصہ اور آڈیالہ جیل کا متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔۔

(جاری ہے)

لال مسجد ماورائے عدالت قتل کے ازخود نوٹس کے تحت مقدمے کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ مولانا عبداعزیز کی اہلیہ ام حسان کی نشاندہی پر جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبات کا ریکارڈ مل گیا ہے جبکہ گرفتار شدہ افراد میں سے آج مزید چھ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

عدالت نے وزارت داخلہ سے طالبات کی کل تعداد سرنڈر کرنے والی طالبات اور شہید ہونیو الی طالبات اور لاپتہ طالبات اور دیگر افراد کی تفصیلات پر مبنی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی ہدایت کی کہ وہ جامعہ حفصہ سے اب تک جیل بھیجے گئے اور رہا کئے گئے افراد کا ریکارڈ جمعرات کے روز عدالت میں پیش کریں۔مزید سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :