سپریم کورٹ، جمشید دستی کو نا اہل قرار دے کر الیکشن کرانے کا حکم

جمعرات 25 مارچ 2010 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25مارچ۔ 2010ء) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نا اہل کر قرار دے کر الیکشن کرانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے استعفی کا نوٹیفیکیشن تین دن میں جاری کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مظفر گڑھ این اے ایک سو اٹہتر کی نشست پر دوبارہ انتخاب کرائے جائیں۔ جمشید دستی کی تعلیمی ڈگری سے متعلق درخواست نواب زادہ افتخار احمد خان نے دائر کی تھی۔

جسٹس رمدے نے ان سے قرآن کے ابتدائی پانچ پاروں کے نام۔ قرآن کی سورتین اور ریاضی کے پہاڑے پوچھے، جن کے جوابات نہیں دے سکے۔ اہلیت ثابت نہ کرنے پر وہ مستعفی ہوگئے۔ جعلی سند کا ایک اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت آنے کے بعد مسلم لیگ قاف کے ایم این اے نذیر جٹ نے استعفٰی دیدیا ہے مسلم لیگ قاف کے رکن قومی اسمبلی نذیر جٹ کیخلاف بورے والا کے شہری نعیم صابر نےدرخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے نذیر جٹ ایف اے کے امتحانات میں فیل ہوگئے تھے۔ عدالت میں سیکریٹری تعلیمی بورڈ اور ڈپٹی سیکریٹری سرگودھا بورڈ نے ریکارڈ پیش کیا۔نذیرجٹ کے پاس الخیر یونی ورسٹی سے بی اے کی ڈگری تھی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں مشتمل چھ رکنی بینج نے کہا کہ ایم این اے نذیر جٹ خود مسعفی ہوجائیں یا پھر گرفتاری کے لیئے تیار ہو جائیں۔جس پر نذیر جٹ مسعفی ہوگئے ۔ ۔دوسری جانب جسٹس ڈاکٹر الغزالی اور جسٹس محمد فدا نے شریعت ایپلیٹ بینج کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔