Independent News from all over the world in easy to read format, picture and image gallery with brief captions, articles, interviews, reviews, event coverage, special features, videos, questions and comments, email alerts, RSS and ATOM feeds for syndication. Special coverage of important events from Pakistan, India, Kashmir, USA, Afghanistan, Iraq and other countries. All available in Nastalique Urdu font.

Problem?  RSS Feeds
 
 
 

 

ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس پارٹی کے مفاد میں صحت کے متعلق اصلاحات کے تاریخی بل کی حمایت کریں‘صدر اوبامہ:
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21مارچ۔2010ء)امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس سے کہا ہے کہ پارٹی کے مفاد میں صحت کے متعلق اصلاحات کے تاریخی بل کی حمایت کریں۔یہ صدر اوباما کی طرف سے اتوارکو ایوان نمائندگان میں بِل پر رائے شماری سے پہلے ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کی حمایت حاصل کرنے کے سلسلے کی آخری کوشش تھی۔ہیلتھ کیئر میں اصلاحات صدر اوباما کی داخلی ترجیحات میں سے سب سے بڑی ترجیح ہے اور صحت سے متعلق اصلاحات کے بِل کو سینٹ نے گزشتہ برس منظور کیا تھا۔ اگر اتوار کے روز یہ ایوان نمائندگان یا کانگریس سے بھی منظور ہو جاتا ہے تو ان تین کروڑ بیس لاکھ امریکیوں کو ہیلتھ انشورنش کی سہولت حاصل ہو جائے گی جن کے پاس اب تک یہ سہولت نہیں ہے۔برطانوی ریڈیوکے مطابق اوباما انتظامیہ کو کانگریس سے بِل کی منظوری کے لیے دو سو سولہ ووٹ درکار ہیں۔صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس سے اپنے تیس منٹ کے خطاب میں ان پر زور دیا کہ وہ پارٹی نہیں بلکہ امریکی عوام کے مفاد میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے بِل کی حمایت کریں۔اس بِل میں حمایت حاصل کرنے کی حتمی کوششوں کے کے بعد ڈیموکریٹ رہنماں کو یقین ہے کہ انہیں اتنے مطلوبہ ووٹ حاصل ہو جائیں گے۔صحت کے شعبے میں اصلاحات پر نو سو چالیس ارب ڈالر خرچ آئے گا اور یہ امریکہ میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔اس سے پہلے صدر اوباما نے ورجینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بل پر ریپبلیکنز اور چند ایک ڈیموکریٹس کے اعتراضات مسترد کر دیے۔قانون سازوں اور عام شہریوں سے بل کی حمایت میں اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا اب ہی وقت ہے۔ صدر اوباما کی تقریر بڑی دھواں دھار تھی لیکن پھر بھی لگتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہوا نکل چکی ہے، اور ان میں لوگوں کو بل کی حمایت میں ترغیب دینے کی خواہش نظر نہیں آتی۔انہوں نے اب تک اس بل پر ہونے والی ساری لڑائی کو گندی، حوصلہ شکن اور بیہودہ کہتے ہوئے کہا کہ حتمی تجویز ایک سالہ انتھک مباحثوں کا نتیجہ ہے۔

21/03/2010 14:59:32




 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.