خودکش حملے اسلام کی رو سے حرام ہیں، طاہرالقادری کا لندن میں فتوی جاری

منگل 2 مارچ 2010 23:22

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ ۔2010ء)ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ قرآن و احادیث کی رو سے خودکش حملے اوردہشت گردی قطعاًحرام ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں فتویٰ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی یاخودکش حملے جواسلام کے نام پرکیےجائیں حرام ہیں ۔ایسے حملے کرنے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ۔اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں،جو لوگ دنیا میں یہ کررہے ہیں وہ مسلمان نہیں ،نہ ہی ان کا کوئی مذہب ہے۔