دہشت گردی جرم ہے، مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزکا فتویٰ

جمعہ 19 فروری 2010 23:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2010ء) مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کی دہشت گردی جرم ہے۔ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری نیوز ایجنسی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے معصوم انسانوں کا خون بہتا ہے۔ اس سے معاشرے میں مسائل اور خوف پیدا ہوتا ہے جس کا اسلام ہر گز درس نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :