Independent News from all over the world in easy to read format, picture and image gallery with brief captions, articles, interviews, reviews, event coverage, special features, videos, questions and comments, email alerts, RSS and ATOM feeds for syndication. Special coverage of important events from Pakistan, India, Kashmir, USA, Afghanistan, Iraq and other countries. All available in Nastalique Urdu font.

Problem?  RSS Feeds
 
 
 

 

(ن) لیگ گلگت بلتستان اور اسکے عوام کی حب الوطنی ‘جدوجہداور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ‘ نواز شریف،مسلم لیگ (ن) مستقبل میں گلگت بلتستان میں بہتر کردار ادا کریگی‘پنجاب ہاؤس میں وفد سے گفتگو:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2010ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام حوصلہ بلند رکھیں پاکستان میں حالات تبدیل ہو رہے ہیں ‘ہم پاکستان میں آئین کی بحالی ،جمہوریت کی تکمیل ،قانون کی حکمرانی اور عوام کو درپیش مہنگائی ،بے روزگاری ،بد امنی اور بے انصافی سمیت تمام مسائل حل کرنے کے لیے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور ان مقاصد کے حصو ل کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ‘مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور اس کے عوام کی حب الوطنی ،جدوجہداور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،آنے والے دنوں میں اس علاقے میں بھی تبدیلی آئے گی اور مسلم لیگ (ن) مستقبل میں گلگت بلتستان میں بہتر کردار ادا کرے گی ۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں گلگت بلتستان آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں 22رکنی وفد سے ملاقات میں کہیں -اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق ،سینٹر اسحاق ڈار ،احسن اقبال ،صدیق الفاروق ،سینٹر نجمہ حمید بھی موجود تھے جبکہ گلگت بلتستان کے وفد میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان جانباز خان ،مفتی محمد عبداللہ ،ہنزہ سے میر غضنفر ،رانی عاطقہ سابق ڈی آئی جی میر افضل ،سکردو سے حاجی محمد اکبر ،تقی اخوندزادہ،فدا محمد ناشاد کے بھائی محمد علی خان اور بیٹا اختر حسین ،غذر سے امیر محمد خاں،گنگچھے سے سلطان علی ،ابراہیم ثنائی ،محمد شفیق ،محمد صدیق،گلگت سے محمود عالم، حاجی عابد بیگ ،محمد شفیق ،اسطور سے بشیر احمد خان ،فرمان علی،ہنزہ سے میر شہر یار اور شیر خان شامل تھے -انہوں نے ہنزہ میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر گہر رنج وغم اور ہمدردی کا اظہا رکیا اور سینٹر اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ٹھوس امداد کے لیے موثر لائحہ عمل بنائیں -انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے بعد وہ دیگر مسلم لیگی قائدین کے ساتھ گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور ہنزہ میں متاثرہ جگہ جا کر وہاں کے حالات کا خود جائزہ لیں گے-جناب نواز شریف نے گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل صدر آصف علی زرداری سے ایک ملاقات میں جس میں قمر الزمان قائرہ بھی موجود تھے میں کہا کہ ایسی رپورٹیں مل رہی ہیں جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں جھاڑو پھیرنا چاہتی ہے-اس پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اپنی تجاویز دے تو وہ اس پر عمل کرائیں گے -انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تجاویز دے دیں لیکن ان تجاویز کو اٹھا کر پھینک دیا گیا اور انتظامیہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور دھاندلی کے زریعے انتخابی نتائج تبدیل کر دیے گئے-جناب نواز شریف نے انتخاب جیتنے والے اور ٹکٹ ہولڈروں کو مبارکباد دی اور وفد سے کہا کہ وہ انتظا میہ کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا نوٹس لیں اور مرکزی قیادت کو اس سے آگا ہ کریں تاکہ یہ مسئلہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے -وفد نے مرکزی مجلس عاملہ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ کیا-وفدکے ارکان نے انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے صوبہ پنجاب کے تعلیمی اور پیشہ وارانہ اداروں گلگت بلتستان کا کوٹہ دگنا کرنے اور اس پر فوری عملدرآمد کرنے کاشکریہ ادا کیا تاہم شکائت کی کہ میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے امیدواروں کے راستے میں مرکزی حکومت رکاوٹ ڈال رہی ہے- -جناب نواز شریف نے جناب اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھائیں اور اسے حل کریں ۔

10/02/2010 21:02:47




 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.