دہشت گردی میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ان کی آڑ میں غیر ملکی ایجنسی گھس آئی ہے،عبد الستار ایدھی

جمعرات 31 دسمبر 2009 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔31دسمبر۔ 2009ء) ملک کے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے کہا ہے دہشت گردی میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ان کی آڑ میں غیر ملکی ایجنسی گھس آئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے دہشت گردی کو کبھی نہیں اپنانا چاہیے۔ دہشت گرد انسان اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔