پاکستان میں داخل ہونیوالے پاسداران انقلاب کے 11اہلکار گرفتار

پیر 26 اکتوبر 2009 16:27

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر ۔2009ء) بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں غیر قانونی طور پر داخل ہونےوالے پاسداران انقلاب ایران کے گیارہ اہلکاروں کو ایف سی نے گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایرانی اہلکار ضلع واشق کے علاقے ماشکیل میں ایک کلومیٹر تک پاکستانی علاقے میں اندر آگئے تھے ۔جنہیں ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےگرفتارکرلیااور ان سے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :