بریگیڈئر امتیاز کیخلاف مقدمات ری اوپن کئے جائیں، ملک ممتاز:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست ۔2009ء) ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ملک ممتاز نے کہا ہے کہ این آر او کے تحت اربوں روپے کی قرق جائیداد واپس لینے والے بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز کے خلاف کرپشن کے مقدمات ری اوپن کئے جائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ممتاز کا کہنا تھا کہ بریگیڈیر امتیاز کو بے نظیر حکومت میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کے الزام میں فوج سے ریٹائر کیا گیاتھا جبکہ انکے خلاف اسلام آباد میں قیمتی پلاٹ اور پلازےحاصل کرنے کے انکشافات ہوئے جس پر انہیں آٹھ سال قید اور ستر لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی لیکن این آر او کے تحت نہ صرف انکی سزا معاف ہوئی بلکہ قرق شدہ اثاثے بھی بحال کردیئے گئے انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ قومی دولت لوٹنے والے افراد کے خلاف خارج مقدمات کو ری اوپن کیا جائے ۔