گوجرہ فسادات میں عام لوگ نہیں مکمل تربیت یافتہ عناصر کی کارروائی ہے،سینئر وزیر پنجاب

اتوار 2 اگست 2009 16:07

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2009ء) سینئر وزیر پنجاب راجہ ریاض نے کہا ہے کہ گوجرہ میں فسادات کرانے شر پسند عناصر مذہبی فسادات کرانے کی سازش ہے ، اگر انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تو حالات اتنے سنگینی اختیار نہ کرتے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ فسادات میں عام لوگ ملوث نہیں بلکہ یہ مکمل تربیت یافتہ عناصر کی کارروائی ہے اور معظم سازش کا حصہ ہے ،شر پسندوں نے گھروں پر ایسا زہریلا کیمیکل پھینکا جس سے زیادہ نقصان ہوا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں جن علاقوں میں ایسے واقعات ہوں گے انہیں ریڈ زون قرار دیا جائے گا ۔ انہوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو معاملہ اتنا زیادہ نہ الجھتا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :