UrduPoint.com. <Home Page>

Independent News from all over the world in easy to read format, picture and image gallery with brief captions, articles, interviews, reviews, event coverage, special features, videos, questions and comments, email alerts, RSS and ATOM feeds for syndication. Special coverage of important events from Pakistan, India, Kashmir, USA, Afghanistan, Iraq and other countries. All available in Nastalique Urdu font.

Problem?  RSS Feeds

چوہدری پرویز الٰہی ملک کے پہلے ڈپٹی وزیراعظم بنا دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری، ق لیگ کے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت نے حلف اُٹھا لیا،وزیراعظم نے کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا:
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنادیا گیا ہے اوراس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ چوہدری پرویز الہیٰ ملکی تاریخ کے پہلے نائب وزیراعظم بن گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا ہے ادھرصدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے پیر کی رات ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری،سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،وفاقی وزراء ،مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔مسلم لیگ (ق) کے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے وفاقی وزراء میں سردار بہادرخان ،شیخ وقاص اکرم،جام محمد یوسف،طالب حسین نکئی ،لیاقت عباس،انور علی چیمہ،چوہدری وجاہت حسین اور غوث بخش مہر شامل ہیں جبکہ وزراء مملکت میں ملک نعمان ،سعید خان مندوخیل ،خواجہ شیراز ،سردار شاہجان یوسف، غیاث میلہ ، آصف توسیف اور اکرم مسیح گل شامل ہیں۔۔۔ مزید

وزیراعظم کی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو آمد، حمایت پر الطاف حسین اور دیگر قائدین سے اظہارتشکر، ایسے فیصلے کریں کہ عوام یاد رکھیں ، ایم کیوایم کے قائدکی نئے وزیراعظم کو جرات مندانہ فیصلے کرنے کی نصیحت ،بروقت الیکشن کے انعقاد ، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ ، الطاف حسین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ،توانائی بحران اور کراچی میں امن کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھو ں گا ، مفاہمتی سیاست آگے بڑھائینگے ، اداروں کو مضبوط کیاجائیگا،وزیراعظم کی قائدتحریک سے ٹیلی فونک گفتگو:
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیر کو ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو کادورہ کرکے بطور وزیراعظم اپنے انتخاب میں حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیاجبکہ اس موقع پرا لطاف حسین نے نئے وزیراعظم کو جرات مندانہ فیصلے کرنے کی نصیحت اور بروقت الیکشن منعقدکرانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ مسائل حل کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔نائن زیروپہنچنے پرڈاکٹرفاروق ستاراوردیگررہنماوٴں نے وزیراعظم کااستقبال کیا ۔ الطاف حسین نے ٹیلی فونک بات چیت میں وزیراعظم کو نائن زیرو آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے پیارے دوست رحمن ملک کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں ہماری دعا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ملک کی سلامتی کیلئے نیک شگون ثابت ہوں ،ستارہ شناس ماموں بتائیں کہ پرویز مشرف ،اشفاق پرویز کیانی اور راجہ پرویز اشرف جیسے ایک ہی نام کے لوگ اقتدار میں کیسے آرہے ہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو مدنظررکھتے ہوئے جرات مندانہ فیصلے کرنا ہونگے بطور وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے توانائی بحران حل کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف ایسے فیصلے کریں کہ عوام انہیں یاد رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ ،پارلیمنٹ اور فوج سمیت تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،اداروں میں تلخیاں مستقبل کیلئے اچھا شگون نہیں ،الطاف حسین نے کہا کہ خدارا اپوزیشن جمہوریت کی گاڑی چلنے رہنے دے ،اپوزیشن نے جہاں اتنا صبر کیا وہاں تھوڑا اور بھی کرے ۔۔۔ مزید

تازہ ترین خبریں

کراچی ملک کی شہ رگ ہے،اس میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم عام انتخابات سے قبل وسیع تر اتحاد وجود میں آئیگا، نوازشریف پڑوسی ملک کو اندورنی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وقت ملنا چاہیے، بھارتی وزیر خارجہ
صدر زرداری کو پنجاب سے کوئی لگاوٴ نہیں، شہباز شریف پہلا ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو 209 رنزسے شکست دے دی اپر دیر میں فورسز پر حملہ،تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی
دْہری شہریت کیس، پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی زاہد اقبال کی رکنیت معطل ساری عدالتی سرگرمیوں کے راستے لاہور جاتے ہیں، رحمان ملک کراچی ، فائرنگ اور پرتشددو اقعات میں مزید 5افراد جاں بحق
جو معصوم لوگوں کو فرقہ وارانہ اور دیگر تضادات کی بنیاد پر قتل کررہے ہیں انہیں انسانیت کا قاتل سمجھتے ہیں، محمود خان اچکزئی ، ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں ، اگر ملک کو بچانا یا چلانا ہے تو فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا سیاست سے کردار ختم کرنا ہو گا ، نئے عمرانی معاہدے کے تحت تمام اقوام کو ان کے ساحل وسائل پر اختیار دینا ہوگا ، پشتونوں کا ملک اور صوبے میں دوسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بلوچستان میں پشتونوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں برابری دی جائے ورنہ الگ صوبے کا اعلان کرسکتے ہیں ، جہاد کا شوق رکھنے والے افغان حکومت میں شامل بڑے مجاہدین کو قائل کریں تو ساتھ دینے کو تیار ہیں ، باجوڑ سے وزیرستان تک امن کا خواب اس وقت تک پورا نہ ہوگا جب تک وہاں کے پشتونوں کو فیصلے کا حق نہیں دیا جاتا ، انتخابات سے بائیکاٹ لندن اے پی سی کے فیصلے پر کیا ، افسوس کہ 36 جماعتوں میں سے اکثر کے قائدین اقتدار کی بوسونگھ کر الیکشن میں کود پڑے ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا پشتونخواہ میپ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بڑے جلسہ سے خطاب :
راولپنڈی ، 14 سو کنال اراضی الاٹمنٹ کیس ، سپیشل جج اینٹی کر پشن کا ملک ریاض سمیت 7 افراد کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے حکم پر عملدرآمد روکنے کاحکم :
بھارت سے تجارت سمیت تمام معاملات پر بات چیت جاری ہے ،مذاکراتی عمل میں پیشرفت ہوئی تو بھارت کو 30دسمبر ایم ایف این اسٹیٹس دے دیا جائیگا ، سیکرٹری تجارت ظفر محمود کاانٹرویو :
بابر اعوان نے موجودہ ایوان صدر کو پر ویز مشرف کے دور کا تسلسل قرار د دیدیا،مشرف دور میں بھی ایوان صدر میں آرڈیننس فیکٹری تھی جو آج بھی چل رہی ہے ، میں آرڈیننسوں کے سخت خلاف ہوں ، 4سال سے کہہ رہا ہوں کچھ لوگ یہاں بنگلہ دیشی ماڈل لاناچاہتے ہیں،این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے بھی بطور وزیر قانون طلب کیا ، نئے وزیر قانون کو طلب کر سکتی ہے،صدر اور وزیر اعظم کے لئے مراعاتی بل کئی دنیاوی خدا پیدا ہوکریگا یہ آئین کے خلاف ہے اسکو واپس لیا جا نا چاہیے، سابق وزیرقانون سینیٹر بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو :
  ۔  آج کا اخبار
RSS Feeds

 
 

 
آج کا سوال
انتخابات 2013 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے واضح برتری حاصل کی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف دوسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف مختلف حلقوں میں نتائج پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں۔آپ کی موجودہ انتخابات کی نتائج پر کیا رائے ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عوامی فیصلہ کا احترام کرنا چاہئے، عوام نے جسے اکثریت دی ہے اس کی عزت کرنی چاہئے۔
موجودہ انتخابات صاف اور شفاف ہیں دھاندلی کے الزامات عوامی حمایت کی تذلیل ہے۔
نتائج
اپنی رائے دیجئے
دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔

 






 
 






Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.