UrduPoint.com. <Home Page>

Independent News from all over the world in easy to read format, picture and image gallery with brief captions, articles, interviews, reviews, event coverage, special features, videos, questions and comments, email alerts, RSS and ATOM feeds for syndication. Special coverage of important events from Pakistan, India, Kashmir, USA, Afghanistan, Iraq and other countries. All available in Nastalique Urdu font.

Problem?  RSS Feeds

عدلیہ سے کوئی لڑائی ہے نہ سیاسی شہادت کا ارادہ ہے، وزیراعظم، پاکستان میں اُسامہ بن لادن کی موجودگی سیکورٹی کی ناکامی ہے، شہباز شریف نے قبل ازوقت انتخاب کی بات براہ راست مجھ سے نہیں کی جو بھی فیصلہ ہو گا اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے، یوسف رضا گیلانی کی وزیراعظم ہاوٴس میں پریس کانفرنس:
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی عدلیہ سے کوئی لڑائی ہے نہ سیاسی شہادت کا کوئی ارادہ ، حکومت نے مہنگائی کے جن کو کنٹرول کر لیا،پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی سیکورٹی کی ناکامی تھی۔وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا کوئی ہائی ویلیو ٹارگٹ نہیں ہونا چاہیے اس سے ہماری عالمی سطح پر بدنامی ہوتی ہے ۔ جس دن اسامہ بن لادن مارے گئے اس دن بیرون ملک پاکستانی منہ چھپائے پھر رہے تھے ۔ القاعدہ کے خلاف تمام اہداف سی آئی اے اور ہماری مشترکہ کارروائی سے حاصل ہوئے ہیں۔ امریکہ انتہائی اہم ملک اور ہمارا اتحادی ہے ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ بھی امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ساتھ چلیں۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ابھی قرارداد منظور کی ہے نیٹو سپلائی کا معاملہ دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں ہم عدلیہ کے بہت بڑے حامی ہیں۔ یاسمین عباسی کو سیکرٹری قانون اور عرفان قادر کو اٹارنی جنرل عدلیہ سے محاذ آرائی کے لیے تعینات نہیں کیا گیا ان کی تعیناتی ہمارا استحقاق ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرائیکی صوبے کی حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے قبل ازوقت انتخاب کی بات براہ راست مجھ سے نہیں کی جو بھی فیصلہ ہو گا اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موسٰی گیلانی ہنی مون پر گئے ہوئے ہیں وہ جلد واپس آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عبد القادر گیلانی پر بھی الزامات لگائے گئے ان کے خاندان پر کرپشن کا معاملہ عدالت میں ہے فیصلہ عدالت کرے گی۔۔۔ مزید

بنوں جیل پرطالبان کاحملہ،300 سے زائد قیدی فرار ،بارہ سو قیدی چھڑائے ہیں جن میں مقامی اور غیرملکی طالبان بھی شامل ہیں، کالعدم تحریک طالبان کا دعویٰ:
بنوں میں شدت پسندوں نے سینٹرل جیل پر حملہ کرکے تین سو سے زیادہ قیدی فرار کرالئے ۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔شمالی وزیرستان کی سرحد سے متصل بنوں شہرکی سینٹرل جیل پر درجنوں شدت پسندوں نے رات ایک بجے دھاوا بولا۔ جیل کے عملے نے حملہ آوروں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن جدید ہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں نے راکٹ برسا کر جیل کی دیوار جگہ جگہ سے توڑدی اوراندر داخل ہوگئے ۔حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کے ساتھ دستی بم بھی پھینکتے رہے ۔ حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد لگاکر جیل کے گیٹ گرائے اور بیرکوں کے تالے توڑکر سیکڑوں قیدیوں کو فرار کرالیا۔ فرار ہونے والوں کی تعداد تین سو سے زائد ہے ۔ جن میں پرویز مشرف پر حملے کے مجرم سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے ارکان شامل ہیں۔راکٹ حملے سے جیل کے اسٹور، ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ریکارڈ کابیشتر حصہ جل گیا ۔۔۔ مزید

تازہ ترین خبریں

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی سیاچن میں ریسکیو آپریشن کا نویں روز بھی جاری جب تک پاک فوج ہے بلوچستان الگ نہیں ہوگا، پرویز مشرف

 
 

 
آج کا سوال
انتخابات میں‌ اکثریت حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن آئندہ حکومت بنائے گی، آپ کے خیال میں نئی حکومت کو درپیش اہم مسائل کون سے ہوں گے اور کیا نئی حکومت ان مسائل سے نبردآزما ہو سکے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ملک کا اہم مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے ۔
عسکریت پسندی، دہشتگردی کو ختم کرنا اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔
ملکی معیشت لڑکھڑا رہی ہے ، معیشت درست کرنے پر دیگر مسائل سے نمٹنا آسان ہو گا۔
نتائج
اپنی رائے دیجئے
دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔

 












 
 






Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.